۷۸ اٴَقِمْ الصَّلَاةَ لِدُلُوکِ الشَّمْسِ إِلیٰ غَسَقِ اللَّیْلِ وَقُرْآنَ الْفَجْرِ إِنَّ قُرْآنَ الْفَجْرِ کَانَ مَشْھُودًا ۔
۷۹ وَمِنَ اللَّیْلِ فَتَھَجَّدْ بِہِ نَافِلَةً لَکَ عَسیٰ اٴَنْ یَبْعَثَکَ رَبُّکَ مَقَامًا مَحْمُودًا ۔
۸۰ وَقُلْ رَبِّ اٴَدْخِلْنِی مُدْخَلَ صِدْقٍ وَاٴَخْرِجْنِی مُخْرَجَ صِدْقٍ وَاجْعَلْ لِی مِنْ لَدُنْکَ سُلْطَانًا نَصِیرًا ۔
۸۱ وَقُلْ جَاءَ الْحَقُّ وَزَھَقَ الْبَاطِلُ إِنَّ الْبَاطِلَ کَانَ زَھُوقًا ۔
۷۸۔نماز قائم کر زوالِ خورشید سے لے کر(نصف)شب کی انتہائی تاریکی تک اور اسی طرح قرآنِ فجر (نمازِ فجر)کیونکہ قرآن، فجر کا(رات اور دن کے فرشتے )مشاہدہ کرتے ہیں ۔
۷۹۔رات کے ایک حصے میں نیند سے اٹھ کھڑا ہو اور قرآن(نماز)پڑھ یہ تیرے لئے ایک اضافی فریضہ ہے تاکہ تیرا پروردگار تجھے مقام محمود کی بلندی عطا کرے ۔
۸۰۔اور کہہ دے: پروردگار! مجھے (ہرکام میں)سچے طریقے سے داخل کر اور سچے طریقے سے نکال اور اپنی طرف سے کسی کو میرا سلطان ومددگار قرار دے ۔
۸۱۔اور کہہ دے: حق آگیا اور باطل نابود ہوگا اور (اصولاً) باطل ہے ہی نابود ہونے والا ۔