۹۰۔اور انہوں نے کہاہم تجھ پر ایمان نہیں لائیں گے جب تُو ہمارے لئے اس (خشک اور بنجر) زمین سے ایک چشمہ جاری نہ کردے ۔
۹۱۔یا تیرے لئے کجھور اورا نگور کاباغ پیدا ہو اور تُو اس میں نہریں جاری کردے ۔
۹۲۔یا جیسا تیرا دعویٰ ہے تُوآسمان سے (پتھروں کے ٹکڑے ہمارے سروں )ٹکڑے ہمارے سروں پر گرا دے یا اللہ اور فرشتوں کو ہمارے سامنے لے آ۔
۹۳۔یا تیرے لئے سونے کا ایک مزین گھر ہو یا تو آسمان پر چڑھ جائے( لیکن )ہم تیرے آسمان پر چڑھ جانے پر بھی ہرگز ایمان نہیں لائیں گے جب تک تو ہمارے لئے ایسا نامہ نہ لے آئے جسے ہم پڑھیں ۔ان سے کہہ دے(ان بے قیمت مہمل باتوں سے )پاک ہے جب کہ میں اس کے فرستادہ ایک انسان کے سوا کچھ نہیں ہوں ۔