”رجم“ در اصل ”پتھر“ یا ”پتھر پھینکنے“ کے معنی میں ہے ۔ بعد ازاں یہ لفظ ہر قسم کی تیر اندازی کے معنی میں استعمال ہونے لگا ۔ کبھی یہ لفظ کنائے کے طور پر الزام لگانا یا تہمت لگانے کے معنی میں استعمال ہونے لگا ۔ نیز گمان کی بنیاد پر فیصلہ کرنے کے مفہوم میں بھی استعمال ہونے لگا ۔لفظ ”بالغیب“ اس معنی کی تاکید کے لیے ہے یعنی عدم موجود گی میں بغیر کسی ماخذ و دلیل کے کسی چیز کے بارے میں فیصلہ کرنے کو کہتے ہیں ۔
یہ بالکل ایسے ہے جیسے فارسی میں کہتے ہیں:
تیر در تاریکی انداختن
اندھیرے میں تیر مارنا ۔
اندھرے میں عموماً تیر صحیح نشانے پر نہیں لگتا اسی طرح اس قسم کا فیصلہ بھی عموماً صحیح نہیں ہوتا ۔