اس سورہ کی فضیلت

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
تفسیر نمونه جلد 27
اے انسان دیکھ کہ تو کس چیز سے پید اہو اہے سورہ طارق کے مضامین اور ان کی فضیلت

 

اس سورہ کی فضیلت کے بارے میں ایک حدیث میں ہمیں پیغمبر اسلام  سے معلوم ہوتا ہے کہ ( من قراٴھا اعطاہ اللہ بعدد کل نجم فی السماء عشر حسنات ) جو شخص اس کی تلاوت کرے خدا اسے ہر اس ستارے کی تعداد کے مقابلہ میں ، جو آسمان میں ہے، دس نیکیاں عطا کرتا ہے ۔ ۱
اور ایک حدیث میں امام جعفر صادق علیہ السلام سے منقول ہے ( من کان قراٴتہ فی الفریضة و السماء و الطارق کان لہ عند اللہ یوم القیامة جاہ و منزلہ و کان من رفقاء النبیین و اصحابھم فی الجنة ) جو شخص نماز فریضہ و واجب میں سورہ و السماء و الطارق کی تلاوت کرے وہ روز قیامت خدا کے ہاں عظیم مقام و منزلت کا حامل ہوگا اور جنت میں پیغمبرو ں کے رفقاء اور ان کے اصحاب میں سے شمار ہو گا ۔ ۲
واضح رہے کہ سورہ کے مضامین پر عمل کرنا ہی ایسی چیز ہے جس کا یہ اجر ِ عظیم ہے ، نہ کہ وہ تلاوت جو عمل اور غور و فکر سے خالی ہو۔

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
۱۔ و السماء و الطارق ۔
۲۔ و ما ادراک ما الطارق ۔
۳۔ النّجم الثّاقب۔
۴۔ اِنْ کلُّ نفسٍ لمَّا علیھا حافظٌ۔
۵۔ فلینظر الانسان ُ ممَّ خُلق۔
۶۔ خُلق من مآءٍ دافقٍ۔
۷۔ یخرجُ مِن مّآءٍ دافقٍ۔
۸۔ اِنّہ مِن بین الصُّلبِ و التَّرآئِب۔
۹۔ یوم تُبلیَ السَّرآ ئِر
۱۰۔ فمالہ مِن قوةٍ وَ لا نَاصرٍ۔


ترجمہ رحمن و رحیم کے نام سے
۱۔ قسم ہے آسمان کی اور رات کے کھٹکھٹانے والی کی ۔
۲۔ اور تو نہیں جانتا کہ رات کو کھٹکھٹانے والا کون ہے ؟
۳۔ وہی درخشاں ستارہ اور تاریکیوں کو چیر نے والا ۔
۴۔ ( اس عظیم خدائی آیت کی قسم ) ہر شخص کا ایک مراقب و محافظ ہے ۔
۵۔ انسان کو دیکھنا چاہئیے کہ وہ کس چیز سے پیدا کیا گیا ہے ؟
۶۔ وہ اچھلتے ہوئے پانی( منی ) سے پیدا ہو اہے ۔
۷۔ وہ پانی جو پشت او رسینوں کے درمیان سے خارج ہوتا ہے ۔
۸۔ ( وہ جس نے اس قسم کی ناچیز شے سے پیدا کیا ہے ) اسے واپس لوٹا سکتا ہے ۔
۹۔ جس دن اسرار کھلیں گے ۔
۱۰۔ اور اس کے لئے کوئی قوت اور مدد گار نہیں ہے ۔


 

۱۔ مجمع البیان ،جلد ۱۰ ، ص ۴۶۹۔

۲۔ثواب الاعمال مطابق نور الثقلین ، جلد ۵، ص ۵۴۹۔
 

 

اے انسان دیکھ کہ تو کس چیز سے پید اہو اہے سورہ طارق کے مضامین اور ان کی فضیلت
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma