بحد نہایت روح کے معنی کے سلسلے میں یہ بات کھی جاسکتی ھے کہ ”روح وہ شیٴ ھے جس کے ذریعہ جسم قائم رہتا ھے، اور احساس،حرکت اور ارادہ کی تقویت حاصل ھوتی ھے اور لغت میں اس کو مذکر اور موٴنث کھاگیا ھے۔[1]
قرآن مجید کی مکی اور مدنی آیات میں اس معنی اور اس کے علاوہ دیگر معانی کی طرف اشارہ کیا گیا ھے، ھم ذیل میں معنی کی ترتیب سے قرآن میں بیان ھونے والے موارد کو ذکر کرتے ھیں ، اسی طرح احادیث میں بیان ھونے والے معنی کو بھی بیان کرتے ھیں:
۱۔ روح وہ چیز ھے جو زندگی کا سبب بنتی ھے جیسا کہ ارشاد رب العزت ھوتا ھے:
<وَیَسْاٴَلُونَکَ عَنْ الرُّوحِ قُلْ الرُّوحُ مِنْ اٴَمْرِ رَبِّی وَمَا اٴُوتِیتُمْ مِنْ الْعِلْمِ إِلاَّ قَلِیلًا>[2]
”تمہار ا پروردگار (اس سے ) خوب واقف ھے) اور (اے رسول ) تم سے لوگ روح کے بارے میں سوال کرتے ھیں تم (ان کے جواب میں )کہدو کہ روح (بھی) میرے پروردگار کے حکم سے (پیدا ھوئی ھے )اور تم کو بہت ھی ٹھوڑاسا علم دیا گیا ھے“۔
اس سلسلے میں مفسرین قرآن نے چند نظریات بیان کئے ھیں[3] جن میں سب سے واضح ترین نظریہ یہ ھے کہ روح وہ چیز ھے جس کے ذریعہ بدن قائم و باقی رہتا ھے ، اور اسی معنی پر قرآن و احادیث اہل بیت علیھم السلام سے تائید ملتی ھے۔[4]
جیسا کہ ابو بصیر نے امام محمد باقر علیہ السلام سے روایت کی ھے کہ میں نے اس
آیت<وَیَسْاٴَلُونَکَ عَنْ الرُّوحِ۔۔۔ >کے بارے میں سوال کیاکہ روح کیا چیز ھے؟ تو آپ نے فرمایا:وھی جو حیوانوں اور انسانوں میں ھوتی ھے؟ تو میں نے کہا: وہ کیا چیز ھے؟ تو آپ نے فرمایا:
”ھی من الملکوت من القدرة“۔[5]
”یہ (روح) ملکوت کی قدرت سے ایک چیز ھے“۔
آیہ شریفہ <قُلْ الرُّوحُ مِنْ اٴَمْرِ رَبِّی ۔۔۔> کے سلسلے میںمفسرین قرآن نے متعدد معنی نقل کئے ھیں جن میں سے ھم چند اقوال بیان کرتے ھیں:
۱۔ پیغمبر اکرم (ص)سے روح کی حقیقت کے بارے میں سوال کیا گیا تو آنحضرت نے اس آیت <قُلْ الرُّوحُ مِنْ اٴَمْرِ رَبِّی>کے ذریعہ جواب دیا اور فرمایا کہ روح امر خدا کی قسم ھے ، اس کے بعد امر خدا کے بارے میں اس آیت کی تلاوت فرمائی:
< إِنَّمَا اٴَمْرُہُ إِذَا اٴَرَادَ شَیْئًا اٴَنْ یَقُولَ لَہُ کُنْ فَیَکُونُ فَسُبْحَانَ الَّذِی بِیَدِہِ مَلَکُوتُ کُلِّ شَیْءٍ وَإِلَیْہِ تُرْجَعُونَ>(۸۳)[6]
”اس کی شان تو یہ ھے کہ جب کسی چیز کو (پیدا کرنا) چاہتا ھے تو وہ کہہ دیتا ھے کہ ھوجا تو وہ(فوراً)ھوجاتی ھے تو وہ خدا (ہر نقص سے ) پاک وصاف ھے جس کے قبضہ ٴ قدرت میں ہر چیز کی حکومت ھے اور تم لوگ اسی کی طرف لوٹ کر جاوٴگے “۔
پس معلوم یہ ھے ھوا کہ ”امر خدا“ملکوت کی قدرت میں سے ایک چیز ھے اور امر خدا یہ ھے کہ جب کسی چیز کے لئے کہتا ھے ”کُن“ (یعنی ”ھوجا“) تو وہ چیز ھوجاتی ھے،اور اس کو بغیر کسی دوسرے واسطوں کے جن کے ذریعہ کوئی چیز وجود میں آتی ھے، اور بغیر کسی زمان و مکان کی قید و شرط کے زندگی مل جاتی ھے ، اس بات پر خداوندعالم کا یہ فرمان دلالت کرتا ھے:
< وَمَا اٴَمْرُنَا إِلاَّ وَاحِدَةٌ کَلَمْحٍ بِالْبَصَر>[7]
”اور ھمارا حکم تو بس آنکھ کے جھپکنے کی طرح ایک بات ھوتی ھے “۔
پس واضح یہ ھوا کہ آیہ کریمہ روح کی حقیقت کو امر خدا کی اقسام سے بیان کرتی ھے۔[8] ۲۔ پیغمبر اکرم (ص)سے روح کی حقیقت کے بارے میں سوال کیا گیا تو آپ نے اس آیت کے ذریعہ جواب دیا:< الرُّوحُ مِنْ اٴَمْرِ رَبِّی ۔۔۔> یعنی جس چیزسے خداوندعالم اپنے علم کے ذریعہ اثر کرتا ھے، اور کوئی شخص بھی اس روح کی حقیقت کو نھیں جانتا۔[9]
۳۔ پیغمبر اکرم (ص)سے روح کی حقیقت کے بارے میں سوال کیا گیا کہ روح
قدیم ھے یا حادث ھونے والی ھے تو آیت نے جواب دیا < الرُّوحُ مِنْ اٴَمْرِ رَبِّی۔۔۔> یعنی خدا کے فعل اور اس کی خلق ھے ، پس آنحضرت (ص)نے روح کو حادث مراد لیا، جو خدا کے فعل اور اس کی ایجاد ھے“۔[10]
گزشتہ آیت میں کئے گئے روح کے معنی ،حضرت آدم علیہ السلام کی خلقت خداوندعالم کے اس قول کے ھم معنی ھے:
< فَإِذَا سَوَّیْتُہُ وَنَفَخْتُ فِیہِ مِنْ رُوحِی>[11]
”تو جس وقت میں اس کو ہر طرح سے درست کر چکوں اور اس میں اپنی (طرف سے) روح پھونک دوں“۔
اسی طرح خداوندعالم حضرت عیسی علیہ السلام کے بارے میں فرماتا ھے:
<فَنَفَخْنَا فِیْھَا مِنْ رُّوحِنَا وَجَعَلْنَا ھَا وَ ابْنَھَا آیَةً لِّلْعَالَمِینَ >[12]
”تو ھم نے ان( کے پیٹ) میں اپنی طرف سے روح پھونک دی اور ان کو اور ان کے بیٹے (عیسیٰ )کو سارے جہان کے واسطے (اپنی قدرت کی)نشانی بنائی “۔
نیز ارشاد خداوندعالم ھوتا ھے:
< اِٴنَّمَا الْمَسِیحُ عِیسَیٰ ابْنُ مَرْیَمَ رَسُولُ اللّٰہِ وَ کَلِمَتُہُ اٴَلْقَاھَا اِٴلَیٰ مَرْیَمَ وَ رُوحٌ مِنْہُ>[13]
”مریم کے بیٹے عیسیٰ مسیح(نہ خدا تھے نہ خدا کے بیٹے پس) خدا کے ایک رسول اور اس کے ایک کلمہ(حکم )تھے جسے خدا نے مریم کے پاس بھیج دیا تھا (کہ حاملہ ھوجا)اور خدا کی طرف سے ایک جان تھے “۔
ان تمام آیات میں روح کے معنی ایک مخفی قدرت کے کئے گئے ھیں جس کے ذریعہ زندگی ملتی ھے، اور اسی روح کے ذریعہ موجودات میں حیات پیدا ھوتی ھے، بتحقیق خداوندعالم نے حضرت آدم و عیسیٰ (علیھما السلام) کی روح کو ذکر (نشانی) کے عنوان سے بیان کیاھے، کیونکہ ان دونوں انبیاء کی خلقت دوسری مخلوق کی نسبت کے علاوہ ھے، اور خداوندعالم نے ”روح“ کی اضافت اپنی طرف کی ھے ”رُوحِی“(یعنی میری روح) کھا، البتہ یہ اضافہ تشریفی ھے جس کے معنی ”کرامت، عظمت اور جلالت سے مخصوص“ کے ھیں، جیسا کہ خداوندعالم نے خانہ کعبہ کی اپنی طرف نسبت دی ھے، ارشاد ھوتا ھے: <طَہِّرَ بَیَتِیَ۔۔۔> [14]
۲۔روح جناب جبرئیل کو بھی کھاجاتا ھے، ارشاد الٰھی ھوتا ھے:
<فَاٴَرْسَلْنَا إِلَیْہَا رُوحَنَا فَتَمَثَّلَ لَہَا بَشَرًا سَوِیًّا>[15]
”تو ھم نے اپنی روح (جبرئیل ) کو ان کے پاس بھیجا تو وہ اچھے خاصے آدمی کی صورت بن کر ان کے سامنے آکھڑا ھوا (وہ اس کو دیکھ کر گھبرائیں)“۔
اس آیت میں روح سے مراد جناب جبرئیل ھے۔[16]
خداوندعالم نے جناب جبرئیل کی توصیف امانت و طہارت سے کی ھے، ارشاد الٰھی ھوتا ھے:
<نَزَلَ بِہِ الرُّوحُ الْاٴَمِینُ عَلَی قَلْبِکَ>[17]
”(خدا ) کا اتارا ھوا ھے جسے روح الامین (جبرائیل )صاف عربی زبان میں لے کر تمہارے دل پر نازل ھوئے ھیں“۔
نیز ارشاد الٰھی ھوتا ھے:
< قُلْ نَزَّلَہُ رُوحُ الْقُدُسِ مِنْ رَبِّکَ >[18]
”(اے رسول)تم صاف کہدو کہ اس (قرآن)کو تو روح القدس (جبرائیل ) نے تمہارے پرور دگار کی طرف سے حق نازل کیا ھے“۔
مذکورہ آیت کے بارے میں حضرت امام محمد باقر علیہ السلام سے روایت ھے کہ آپ نے فرمایا: ”ھو جبرئیل، والقدس الطاہر“[19]روح کو خدا نے اپنی طرف نسبت دی ھے جو شرافت اور تعظیم کی بناپر ھے۔[20]
۳۔ روح کے معنی مخلوق اعظم ملائکہ ھیں:بہت سی آیات و احادیث سے معلوم ھوتا ھے کہ روح سے مراد ملائکہ ھیں جو خدا کے نزدیک صاحب عظمت ھیں، جن کو خداوندعالم نے اپنے بعض اھم کام جیسے غیبی مسائل اور وحی کی ذمہ داری سونپی ھے، چاھے وہ ایک فرشتہ ھو یا ملائکہ ھوں، چاھے دنیاوی امور ھوں یاآخرت سے متعلق، ارشاد خداوندی ھوتا ھے:
<یَوْمَ یَقُوْمُ الرُّوحُ وَالْمَلاَئِکَةُ صَفًّا لَا یَتَکَلَّمُونَ >[21]
”جس دن جبرائیل اور فرشتے (اس کے سامنے)پرباندھ کر کھڑے ھوں گے(اس دن) اس سے کوئی بات نہ کر سکے گا“۔
نیز ارشاد ھوتا ھے:
<تَنَزَّلُ الْمَلاَئِکَةُ وَالرُّوحُ فِیْھَا بِاِٴذْنِ رَبِّھِمْ مِن کُلِّ اٴَمْرٍ>[22]
”اس (رات) میں فرشتے اور جبرائیل (سال بھر کی) ہر بات کا حکم لے کر اپنے پروردگار کے حکم سے نازل ھو تے ھیں“۔
اور احادیث میں اس مخلوق کو ملائکہ میں خلق اعظم سے یاد کیا گیا ھے۔[23]
(یا ملک اعظم جبرئیل و میکائیل جو رسول الله ﷺاور آئمہ علیھم السلام کے ساتھ میں تھے[24]
ابو بصیر حضرت امام صادق علیہ السلام سے آیہ شریفہ :< وَکَذَلِکَ اٴَوْحَیْنَا إِلَیْکَ رُوحًا مِنْ اٴَمْرِنَا>[25] کے سلسلہ میں روایت فرماتے ھیں:
”خلق من خلق الله، اٴعظم من جبرئیل و میکائیل، کان رسول الله(ص) یخبرہ و یسدّدہ وھو مع الائمة بعدہ۔“[26]
”(امر خدا) خدا کی ایک مخلوق ھے، جو جناب جبرئیل و میکائیل سے بھی عظیم ھیں، اور یہ رسول اللہ (ص)کے ساتھ تھا، جس کے ذریعہ آپ کو خبریں ملتی تھی اور آپ کی مدد ھوتی تھی، یہ امر خدا آنحضرت (ص)کے بعد ائمہ کے ساتھ ھے۔“
۴۔ روح کے معنی ایمان کے ھیں،جیسا کہ خداوندعالم فرماتا ھے:
< وَاٴَیَّدَہُمْ بِرُوحٍ مِنْہُ>[27]
”اور خاص اپنے نور سے ان کی تائید کی “۔
مذکورہ بالا آیت کے بارے میں امام باقر و امام صادق علیھما السلام سے روایت ھے کہ ”اس آیت میں روح سے مراد ایمان ھے۔“[28]
ابو بکیر سے روایت ھے : ”میں نے حضرت امام محمد باقر علیہ السلام سے رسول اکرم سے منقول اس حدیث کے بارے میں سوال کیا: ”إذا زنا الزانی فارقہ روح الایمان؟“، امام علیہ السلام نے فرمایا:اس سے مراد خداوندعالم کا یہ قول ھے:<وَاٴَیَّدَہُمَ بِرُوَحٍ مِنْہُ> ذلک الذی یفارقہ“[29]۔یعنی مذکورہ آیت میں جس روح کے ذریعہ مدد کی جاتی ھے اس سے مراد وھی روح ھے۔ ا سی طرح امام جعفر صادق علیہ السلام سے بھی روایت منقول ھے۔[30]
اسی طرح روح کے سلسلے میں یہ بھی کھاگیا ھے کہ قرآنی آیات سے یہ بات ظاہر ھوتی ھے کہ مومنین کے لئے اس روح کے علاوہ جس میں مومن اور کافر سبھی شریک ھیں ؛ اس کے علاوہ ایک روح اور بھی ھے جس کے ذریعہ مومنین کو ایک دوسری حیات ملتی ھے جس کے ذریعہ ان کو شعور اورقدرت ملتی ھے، چنانچہ اسی کی طرح درج ذیل آیت اشارہ کرتی ھے:
< اٴَوَمَنْ کَانَ مَیْتًا فَاٴَحْیَیْنَاہُ وَجَعَلْنَا لَہُ نُورًا یَمْشِی بِہِ فِی النَّاسِ کَمَنْ مَثَلُہُ فِی الظُّلُمَاتِ لَیْسَ بِخَارِجٍ مِنْہَا>[31]
”پھر ھم نے اس کو زندہ کیا اور اس کے لئے ایک نور بنا یا جس کے ذریعہ سے وہ لوگوں میں بے تکلف چلتا پھرتا ھے اس شخص کا سا ھو سکتا ھے جس کی یہ حالت ھے کہ (ہر طرف سے) اندھیروں میںپھنسا ھوا ھے کہ وہاں سے کسی طرح نکل نھیں سکتا ھے“۔
۵۔ روح کے معنی کتاب اور نبوت کے بھی ھیں، جیسا کہ خداوندعالم ارشاد فرماتا ھے:
< یُنَزِّلُ الْمَلاَئِکَةَ بِالرُّوحِ مِنْ اٴَمْرِہِ عَلَی مَنْ یَشَاءُ مِنْ عِبَادِہِ>[32]
”وھی اپنے بندوں میں سے جس کے پاس چاہتا ھے وحی دے کر فرشتوں کو بھیجتا ھے ‘ ‘۔
نیز ارشاد ھوتا ھے:
< یُلْقِی الرُّوحَ مِنْ اٴَمْرِہِ عَلَی مَنْ یَشَاءُ مِنْ عِبَادِہِ >[33]
”وہ اپنے بندوں میں سے جس پر چاہتا ھے اپنے حکم سے وحی نازل کرتا ھے “۔
پہلی آیت کے بارے میں امام باقر علیہ السلام سے مروی ھے کہ روح سے مراد ”کتاب اور نبوت ھے“۔[34]
کھاگیا ھے کہ یہاں(مذکورہ آیت میں) روح کا اطلاق : نبوت، دین اور وحی وغیرہ پر بھی ھوتا ھے، جن کے ذریعہ سے انسان روح اور عقل کو حیات ملتی ھے، کیونکہ انسان ان کے ذریعہ سے خداوندعالم، اس کی کتابوں ، اس کے انبیاء اور ملائکہ کی معرفت و شناخت حاصل کرتا ھے، اور روح کے ذریعہ یہ تمام معارف اور تعلیمات حاصل ھوتی ھیں۔[35]
__________
[1] لسان العرب / ابن منظور ۔روح ۔۲:۴۶۳۔۴۶۴۔
[2] سورہٴ اسراء آیت۸۵۔
[3] تفسیر رازی ۲۱:۳۸ ،روح المعانی / الالوسی ۱۵:۱۵۲،مجمع البیان / الطبرسی ۶:۶۷۵۔دارالمعرفة ۔ بیروت ،میزان / طباطبائی ۱۳/ ۱۹۹۔
[4] راجع :مجمع البیان / الطبرسی ۶:۶۷۴،روح المعانی / الالوسی ۱۵:۱۵۲۔
[5] تفسیر العیاشی ۲:۳۱۷/۱۶۳۔المکتبہ العلمیہ الاسلامیہ ۔تہران۔
[6] سورہٴ یس آیت۸۲۔۸۳۔
[7] سورہٴ قمر آیت۵۰۔
[8] المیزان /علامہ طباطبائی ،ج۱ص۳۵۱وج ۱۲ص۲۰۶وج۱۳ص۱۹۸۔
[9] الکشاف / الزمخشری ۲:۶۹۰۔نشر ادب الحوزہ ،مجمع البیان ی/ الطبرسی ج۶ص۶۷۵۔
[10] تفسیر رازی۲۱:۳۸، مجمع البیان / الطبرسی ۶:۶۷۵۔
[11] سورہٴ حجر آیت۲۹۔
[12] سورہٴ انبیاء آیت۹۱۔
[13] سورہٴ نساء آیت۱۷۱ ۔
[14] تصحیح الاعتقاد /شیخ مفید ص۳۲۔نشر موٴتمر شیخ مفید ۔قم مفردات الراغب ۔روح۔:۲۰۵،روح المعانی / الآلوسی ۱۵:۱۵۶والایہ من سورہ ٴ حج ۲۶۔
(۲)کامل آیت اس طرح ھے:<وَإِذْ بَوَّاٴْنَا لِإِبْرَاہِیمَ مَکَانَ الْبَیْتِ اٴَنْ لاَتُشْرِکْ بِی شَیْئًا وَطَہِّرْ بَیْتِی لِلطَّائِفِینَ وَالْقَائِمِینَ وَالرُّکَّعِ السُّجُودِ >(سورہٴ حج آیت۲۶۔)
”جب ھم نے (ابر کے ذریعہ سے) ابراھیم کے واسطے خانہ کعبہ کی جگہ ظاہر کر دی (اور ان سے کھاکہ ) میرا کسی چیز کو شریک نہ بنانا اور میرے گھر کو طواف اور قیام اور رکوع اور سجود کرنے والوں کے واسطے صاف ستھرا رکھنا“۔
[15] سورہٴ مریم آیت۱۷۔
[16] تفسیر القمی ۲:۴۸۔دارالکتاب قم۔
[17] سورہٴ شعراء آیت۱۹۳۔۱۹۴۔
[18] سورہٴ نحل آیت۱۰۲۔
[19] تفسیر قمی ج ۱ص ۳۹۰۔
[20] تفسیر میزان / طباطبائی ج۱۴ص۳۶۔
[21] سورہٴ نباء آیت۳۸۔
[22] سورہٴ قدر آیت۴۔
[23] بصائر الدرجات / الصفار :۴۸۴/۴موٴسسہ الاعلمی تہران۔
[24] تفسیر القمی ۲:۴۰۲۔
[25] سورہٴ شوریٰ ۵۲۔”اور اسی طرح ھم نے اپنے حکم کی روح (قرآن میں)تمہاری وحی کے ذریعہ بھیجی“۔
[26] اصول کافی، شیخ کلینی، ج ۱:۲۱۴/۱۔
[27] سورہٴ مجادلہ آیت ۲۲۔
[28] اصول کافی،شیخ کلینی ۲:۱۲حدیث۱،و۱۳/۵۔
[29] اصول کافی، شیخ کلینی، ج ۲:۲۱۳/۱۱۔
[30] قرب الاسناد / الحمیری :۱۷ ۔مکتبہ نینوا، تہران۔
[31] سورہٴ انعام آیت۱۲۲۔ تفسیر میزان / طباطبائی ۱۹:۱۹۷۔
[32] سورہٴ نحل آیت ۲۔
[33] سورہٴ غافر آیت۱۵۔
[34] تفسیر القمی ۱:۳۸۲۔
[35] تفسیر رازی ۲۱:۳۸، روح کی اصطلاحات کے سلسلے میںرجوع کریں،انباء بما فی کلمات القرآن من اضواء / الکرباسی ۳:۱۱۳۔مطبعہ الاداب ۔النجف ،مفردات الراغب ۔روح:۲۰۵،المصباح المنیر/ الفیومی ۔روح ۔۱:۲۹۵،لسان العرب ۔روح ۔۲:۴۵۵۔نفس ۔۶:۲۳۳۔