اس سورہ کی فضیلت

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
تفسیر نمونه جلد 27
شب قدر نزولِ قرآن کی رات سورہٴ قدر کے مطالب

اس سورہ کی فضیلت میں یہی کافی ہے کہ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے منقول ہے کہ آپ نے فرمایا:
من قراٴ ھا اعطی من الاجر کمن صام رمضان و احیا لیلة القدر
” جو شخص اس کی تلاوت کرے گا تو وہ اس شخص کی طرح ہو گا جس نے ماہ رمضان کے روزے رکھے اور شب قدر کو احیاء کیا ہو“۔ 1
ایک اور حدیث میں امام محمد باقر علیہ السلام سے آیاہے :
من قراٴ انّا انزلناہ بجھر کان کشا ھر سیفہ فی سبیل اللہ، ومن قراٴھا،سرّاً کان کالمتشحط بدمہ فی سبیل اللہ “۔
” جو شخص سورہٴ انّا انزلناہ کو بلند آواز سے پڑھے وہ اس شخص کی مانند ہے جس نے راہ خدا میں تلوار کھینچی اور جہاد کیا ، اور جو شخص اسے آہستہ اور پنہاںطور پڑھے وہ اس شخص کے مانند ہے جو راہ خدا میں اپنے خون میں لت پت ہو۔ 2
بسم اللہ الرحمن الرحیم
۱۔ انّآ انزلناہ فی لیلة القدر۔ ۲۔ وما ٓ ادراک مالیلة القدر۔ ۳۔ لیلة القدر خیر مّن الف شہر۔
۴۔ تنزّ لُ الملآئکةُ و الرُّوحُ فیھا باذن ربھم من کل امرٍ۔ ۵۔ سلامٌ ھی حتّی مطلع الفجر۔
ترجمہ شروع اللہ کے نام سے جو رحمن و رحیم ہے
۱۔ ہم نے اس قرآن کو شب قدر میں نازل کیا ہے ۔ ۲۔ اور تو کیا جانے شب قدر کیا چیز ہے ؟ ! ۳۔ شب قدر ہزار مہینہ سے بہتر ہے ۔
۴۔ فرشتے اور روح اس رات میں اپنے پروردگار کے اذن سے ہرکام ( کی تقدیر) کے لیے اتر تے ہیں ۔

 


 
1۔ ” مجمع البیان “ جلد۱۰ ص ۵۱۶۔
2۔’ مجمع البیان “ جلد۱۰ ص ۵۱۶۔
 
شب قدر نزولِ قرآن کی رات سورہٴ قدر کے مطالب
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma