حرف مترجم

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
روحوں سے رابطہ کی حقیقت
خدا کی حمد و ثنا اور محمد و آل محمد پر دورود سلام ہوکہ جن کی توفیقات کے سایہ میں ہم جی رہے ہیں اور انہیں کے جیرہ خوار غلام ہیں اور انہیں کے سہارے کتاب ہذا کے ترجمہ کو اتمام تک پہنچانے میں کامیاب ہوئے ہیں لہذا تہہ دل سے ان کے شکر گزار ہیں ۔
اس دنیا میں پیسہ کمانے اور جیبوں کو بھرنے کے لئے دین کوو سیلہ بنانے اور حقیقتوں پر پردہ ڈالنے والوں کی کمی نہیں ہے اسی طرح ایسے لوگوں کی بھی کوئی کمی نہیں ہے جو اپنی جہالت، نادانی اور کم عقلی کی بناپر بہت جلد ایسے لوگوں کے جھانسے میں آجاتے ہیں اور اپنا سب کچھ لٹا دیتے ہیں،حقیقت میں ایسے ہی لوگ اپنی کم علمی اور دینی معارف سے دوری کی بناپر فریب کار اور بہروپیوں کے پشت پناہ ہوتے ہیں اور انہیں قدرتمند بنادیتے ہیں ۔
اگر آج ہمارا اسلامی سماج اہلبیت علیہم السلام اور قرآن کے معارف سے سرشار ہوجائے اور لوگ قرآن کو اپنی جسم و جان میں پیوست کرلیں تو خود بخود ایسے تمام لوگوں کا خاتمہ ہوجائے گا جو لوگوں کی جہالت، کمی علمی اور نادانی سے فائدہ اٹھاتے ہیں ۔
ہم جنوں اور روحوں کو حاضر کرنے کے مخالف نہیں ہیں اور نہ ہی تعویذ ،گنڈے اور جھاڑ پھونک کے مخالف ہیں بلکہ ان لوگوں کے مخالف ہیں جو اپنی کم علمی کی وجہ سے لوگوں کی مشکلات کو دو چنداں بنادیتے ہیں، لوگوں کو اپنے اعتماد میں لینے کے لئے چار پانچ نفسیاتی جملوں کاسہارالیتے ہیں جسے سننے والا اسے اپنا محرم اسرار سمجھ بیٹھتا ہے اور پھر زندگی میں نئی نئی مشکلات کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے ۔
لوگوں کو اصل حقیقت کی طرف رہنمائی کے بدلے اپنے طور طریقہ میں گرفتار رکھتے ہیں ، اس لئے حقیقت کو بیان کرنا ان کے نقصان میں ہوتاہے ، اگر لوگوں کو معلوم ہوجائے کہ ان کی ساری مشکلات ، قرآن اور اہل بیت سے دور ہے تو وہ کبھی بھی ایسے لوگوں کی تلاش میں نہیں جائیں گے بلکہ وہ اپنی ایمانی مشکل کو حل کرنے کے ذریعہ تمام مشکلات کو اپنے قابو میں لے سکتے ہیں لیکن بہت کم لوگ ملیں گے جو اس بات پر بھی ایمان رکھتے ہوں بلکہ ایسے لوگوں کی کوئی کمی نہیں ہے جو قرآن سے کہیں زیادہ ایسی باتوں پر ایمان رکھتے ہیں ۔
جنوں اور روحوں کو حاضر کرنا ایک حقیقت ہے اور ہمارے عظیم فلاسفہ اور اساتید اس کومانتے ہیں لیکن جب ایک حقیقت اپنی راہ سے منحرف ہوجائے اور چند سود جو افراد کا ہتھکنڈہ بن جائے تو پھر ایسی تمام حقیقتوں کو روشن کرنے اور بدعتوں کی مخالفت کرنا ہمارا فریضہ ہے تاکہ باطل ،باطل کی صورت میں اور حق حق کی صورت میں رہے ۔
یہ کتاب ایسی ہی بدعتوں کا منھ توڑ جواب ہے جسے حضرت آیة اللہ العظمیٰ الحاج ناصر مکارم شیرازی دامت برکاتہ نے تحریر فرمایا ہے تاکہ ان تمام لوگوں کے سامنے ایک ایسی دیوار کھڑی کر دی جائے کہ جس کے بعد وہ لوگوں کی نادانی سے سوء استفادہ نہ کرسکیں لہذا امیدوار ہیں کہ یہ کتاب ہماری روشن بینی اور بیداری کاباعث ہو اور ہم بہروپیوں کی فریبکاریوں سے امان میں رہیں ۔

منہال حسین خیرآبادی، سید ظہیر الحسنین شیرازی

12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma