مرجع عالیقدر حضرت آیة اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی مدظلہ العالی کے مناسک اور اعمالِ حج کے بعض فقہی نظریات پہلی بار بنام ”تعلیقات علی العروة الوثقیٰ“ عربی زبان میں شائع ہوئے۔ پھر حج و عمرہ کے اکثر احکام وسیع اور کامل طور سے ”مناسک حج“ کی شکل میں منتشر ہوئے۔ اس کے بعد ادارہ سازمان حج کی تجویز پر آپ نے حضرت امام خمینی ۺ کے مناسکِ حج ” جو کہ فارسی زبان میں کامل اور جامع مناسک شمار ہوتی ہے “ پر حاشیہ تحریر فرمایا جو کہ پہلے مستقل طور پر پھر مذکورہ کتاب میں تین بڑے مجتہدوں آیة اللہ خوئی،آیة اللہ گلپیگانی اورآیة اللہ اراکی کے حاشیہ کے ساتھ چھپ کرقارئین کی خدمت میں قرار پایا۔
حضرتعالی سے کئے گئے جدید سوالات کے جوابات بھی دو جلدوں میں ”استفتائات جدید “ کے نام سے قارئین کی خدمت میں پیش کئے گئے الحمداللہ اس کی تیسری جلد بھی چھپنے والی ہے۔ مذکورہ کتاب کا ایک حصہ حج کے بہت اہم مسائل کے بارے میں ہے۔
”قربانی“ اور ”رمی جمرات“پر وسیع تحقیقات کے بعد جدید فتوے اور نظریات کے ساتھ دونوں موضوع پر دو مستقل کتابیں رمی جمرات اور” حکم الاضحیة فی عصرنا “ کے نام سے چھپ کر منظر عام پر آچکی ہیں۔
مناسک حج کے بارے میں حضرتعالی کے مختلف فتوے اور ان میں بعض مسائل میں فتوی کی تبدیلی اور بعض مسائل میں ظاہری تضاد جو مذکورہ کتابوں میں پایا گیا، نیز دیگر وجوہات کے باعث ہم نے ایک مستقل کتاب تالیف کرنے کی فکر کی۔ ایسی کتاب جو حضرتعالی کے نظریات کو مذکورہ کتابوں سے اپنے اندر جمع کرلے اور ذکر شدہ اعتراضات کو بھی دور کردے۔
استاد محترم حضرت آیة اللہ العظمی مکارم مدظلہ سے مشورہ کے بعد اس مقصد سے کتاب حاضرپر جمعرات ۷/۷/۱۳۷۰ سے کام شروع ہوا۔ خداوندکریم کے مدد اور حضرت ولی عصر کی عنایت سے ۲۲/۲/۱۳۸۳ کو اختتام پذیر ہوا۔ اس کے بعد حضرتعالی نے کتاب کے تمام مطالب کا کافی دقیق مطالعہ فرمایا۔ اصلاحات انجام دئیے ، جو موجودہ صورت میں قارئین محترم کے اختیار میں ہے۔
ہمیں امید ہے کہ خداوندکریم اس ناچیز خدمت کو اپنے لطف و کرم سے قبول فرمائے۔