سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 

اسلامی اقدار کی حفاظت کی خاطر طنز ومزاح کے پروگرام سے استفادہ کرنا [سنیما]

سوال: کیا اسلام ، انقلاب اور فقہ اسلامی کی قدر وقیمت کو واضح کرنے کے لئے طنز ومزاح، تفریح، کمڈی اور سرگرمی کے پرورگراموں سے استفادہ کیا جاسکتا ہے؟
جواب دیدیا گیا: کامل طور سے اس کا امکان ہے؛ بشرطیکہ اس کے مضمون میں زیادہ دقّت سے کام لیا جائے ۔

معصومین علیہم السلام کی تصویر بنانا [سنیما]

سوال: تصویر بنانے میں توہین کے صادق آنے یا نہ آنے کا معیار اور ملاک کیا ہے؟ اسلامی جمہوریہ ایران کے میڈیا سے اس کے نشر کرنے کا کیا حکم ہے؟
جواب دیدیا گیا: اس کا معیار یہ ہے کہ اس کو عرف عام میں توہین سمجھا جائے، اور اہانت آمیز ہونے کی صورت میں جائز نہیں ہے ۔

انبیاء اور آئمہ طاہرین علیہم السلام کی تصویر سازی کے سلسلے میں اہانت کے صادق آنے کا معیار [سنیما]

سوال: رسول اللہ صلی الله علیہ وآلہ، آئمہَ معصومین علیہم السلام اور انبیاء الٰہی علیہم السلام کی تصویر بنانے کے سلسلے میں حضور کی کیا نظر ہے؟
جواب دیدیا گیا: اگر تصویر بنانا ان ذوات مقدسہ کی اہانت کا باعث نہ ہو اور ان کی طرف قطعی نسبت بھی نہ دی جائے تو کوئی مضائقہ نہیں ہے ۔

طنز ومزاح اور ہنسنے ہنسانے والی فلمیں بنانا [سنیما]

سوال: کمیڈی اور تفریحی صحیح وسالم فیلم بنانے کا کیا حکم ہے؟
جواب دیدیا گیا: کوئی ممانعت نہیں ہے ۔

مساجد اور مقدس مقامات کی فیلم بنانا [سنیما]

سوال: مسجدوں میں فیلم بنانا جبکہ اداکار ان میںاداکاری کریں، کیا حکم؟ ایسے ہی مقدس مقامات اور امامزادوں کی درگاہوں کی فیلم بنانا کیسا ہے؟
جواب دیدیا گیا: اگر یہ کام مسجد کی ہتک حرمت کا سبب نہ ہو اور نمازیوں کی مزاحمت کا باعث بھی نہ ہو تو ممانعت نہیں ہے ۔

مردوں اور ان کے جسموں کی فیلم بنانا [سنیما]

سوال: مستند فیلموں میں مُردوں کی اور اُن میتوں کی فیلمبرداری کرنے کاکیا حکم ہے جو کفن میں ہیں؟
جواب دیدیا گیا: اگر کفن کو نہ کھولا جائے اور میت کا احترام محفوظ رہے تو کوئی مانع نہیں ہے ۔

اداکاروں کا علماء کے لباس کو پہننا [سنیما]

سوال: اداکاروں کو علماء کے لباس پہننے کا حکم کیا ہے؟
جواب دیدیا گیا: اگر لباس کا احترام محفوظ رہے توکوئی مضائقہ نہیں ہے ۔

شرعیت کی نظر میں سینما [سنیما]

سوال: سینما کے سلسلے میں حضور کی کیا نظر ہے؟
جواب دیدیا گیا: اگر سینما خلاف شرع باتوں سے خالی ہو اور سماجی، تربیتی اور اخلاقی مسائل کے سیکھنے کا ذریعہ، یا کم از کم صحیح وسالم سرگرمی کا سبب ہو تو جائز ہے ۔

ضعیف الاعتقاد افراد سے فیلم سازی کے فن کو سیکھنا [سنیما]

سوال: اگر فیلم سازی کے صحیح العقیدہ معلّموں پر دسترسی ممکن نہ ہو، تو کیا ضعیف الاعتقاد معلّموںسے فیلم بنانے کے فن کو سیکھنا جائز ہے؟
جواب دیدیا گیا: اگر اس سے مفسدہ کا خوف نہ ہو تو ممانعت نہیں ہے ۔

فیلم سازی میں عورتوں کی خدمات حاصل کرنا [سنیما]

سوال: کیا فیلم بنانے میں عورت اداکارہ سے استفادہ کیا جاسکتا ہے، اس چیز کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ اسے اس بات کی بھی کی جائے گی اور اس کے ساتھ تمرین بھی ؟
جواب دیدیا گیا: اگر عِفّت کی حدود سے خارج نہ ہو تو کوئی اشکال نہیں ہے ۔

فیلم سازی کے فن کو سیکھنے کی غرض سے بیرونی ممالک کی فلمیں دیکھنا [سنیما]

سوال: فیلم سازی کے فن کو سیکھنے کی غرض سے اُن فیلموں کو دیکھنے کا کیا حکم ہے جن میں بدحجاب عورتیں اداکاری کرتی ہیں؟
جواب دیدیا گیا: اگر فیلم سازی کے فن کو سیکھنا مقدس مقاصد کی غرض سے ہو، اور اُن فیلموں کا دیکھنا فحشاء وفساد کا منشاء بھی قرار نہ پائے تو اشکال نہیں ہے ۔

فیلم بنانے میں چہرہ سازی (میکپ کرنا) [سنیما]

سوال: فیلم سازی کے عناصر میں سے ایک عنصر میکپ ہے، کیا یہ کام جائز ہے؟
جواب دیدیا گیا: اگر اس کام کو نامحرم انجام نہ دیں تو کوئی مانع نہیں ہے ۔

فیلم میں اداکارا وٴں کے بدن کے کچھ حصّے کا نمایاں ہونا [سنیما]

سوال: مرد اداکاروں کے لئے ڈاڑھی مونڈنا اور عورت اداکاراوٴں کا گلے اور تھوڑے سے بالوں اور سینے کے ابھار اور بدن کے نچلے حصّے کا نمایاں کرنے کا کیا حکم ہے؟
جواب دیدیا گیا: ڈاڑھی کا منڈانا احتیاط کے خلاف ہے؛ مگر یہ کہ اس کی ضرورت ہو، لیکن عورتوں کا بدن کے مذکورہ حصّے کو نامحرموں کے سامنے نمایاں کرنا جائز نہیں ہے؛ مگر اس صورت میں جب محرم شخص اس کی فیلم بنائے اور پھر اس کی فیلم کو دکھایا جائے اس صورت میں بھی اگر کسی فساد کا خوف نہ ہو تو جائز ہے ۔
کل صفحات : 1