سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 

ائمہ (ع) کےنام کے ساتھ اللہ لگانا [تبلیغ]

سوال: کچھ عرصہ سے تہران کی بعض مجالس اور انجمنوں میں اس طرح کے اشعار پڑھے جا رہے ہیں جس میں ائمہ کے مبارک اسماء کے ساتھ لفظ جلالہ اللہ کو جوڑا جا رہا ہے جیسے شاعر کے مطابق میں علی اللہی، حسین اللہی، زینب اللہی ہوں کیا یہ جایز ہے؟
جواب دیدیا گیا: اس طرح کے الفاظ اور تعبیرات کا استعمال اھل بیت (ع) کے ماننے والوں کے شایان شان نہیں ہے، ایسے لوگوں کو سمچھایا اور اس طرح کے کاموں سے روکا جائے۔ اھل بیت (ع) کی منزلت بیان کرنے کے اور بھی بہت سے معقول اور مناسب ذرایع موجود ہیں لہذا اس طرح کے باتوں کی ضرورت نہیں ہے۔

ایسی حدیث نقل کرنا جس کی صحت کا یقین نہ ہو [تبلیغ]

سوال: اگر کوئی انسان اہل بیت علیہم السلام سے کوئی حدیث بقل کرے جبکہ اسے اس کے صحیح ہونے کا یقین نہ ہو مگر چونکہ سننے والے عوام الناس ہیں، جنہیں ان باتوں کی تمییز نہیں ہوتی تو اس کے لیے ایسا کرنے کا کیا حکم ہے؟
جواب دیدیا گیا: اگر وہ حدیث کے صحیح ہونے کا ذکر نہ کرے اور وہ حدیث مشہور ہو تو اس کا ذکر کیا جا سکتا ہے۔
کل صفحات : 1