حضرت فاطمہ زہرا (علیہا السلام) کے گھر پر خلیفہ دوم کا حملہ
صدیقہ کبری (علیھا السلام) کے مصائب سے متعلق ابن داغر حلی کے اشعار
خانه وحی پر آگ (تاریخ اسلام کا حیرت انگیز سوال(افسانہ یا حقیقت
کتابوں میں حضرت زہرا (علیہا السلام) کی شہادت کی تاریخ
سوال: تین دہائیوں میں حضرت فاطمہ زہرا (علیہ السلام) کا غم منایا جاتا ہے کیا یہ” ایام فاطمیہ“ شیعوں کی سند کی بنیاد پر منائی جاتی ہے یا نہیں ؟ یہ بات جو کہی جاتی ہے کہ” ایام فاطمیہ“، چالیس دن نہیں منایا جاتا ، کس حد تک صحیح ہے ؟” ایام فاطمیہ“ کے شروع ہونے کا معیار کیا ہے ؟ شہادت سے پہلے یا شہادت کے بعد” ایام فاطمیہ“ شروع ہوتے ہیں ؟
جواب: حضرت زہرا (علیہا السلام) کی شہادت کی تاریخ کے متعلق دو روایتیں ہیں ، ایک روایت یہ ہے کہ رسول خدا (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ) کی رحلت کے ۵۷ دن بعد آپ کی شہادت ہوئی ، اس روایت کی بنیاد پرآپ کی شہادت کی تاریخ ۳۱ ربیع الاول ہے اور دوسری روایت یہ ہے کہ رسول خدا (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کی رحلت کے ۵۹ دن بعد آپ کی شہادت واقع ہوئی ، اس روایت کی بنیاد پر آپ کی شہادت کی تاریخ ۳ جمادی الثانی ہے اور ان پورے ۰۲ دن کو ”ایام فاطمیہ “ کہا جاتا ہے ۔
حضرت زہرا (سلام اللہ علیہا) کی شہادت کے ایام کو محدود کرنا
سوال: ایام فاطمیہ کے ۰۲ دنوں کو معین فرمائیے اور اسی طرح یہ بھی بتائیے کہ ان ایام میں عقد اور شادی (رخصتی) کی رسومات وغیرہ کو انجام دینا کیسا ہے ؟
جواب: جمادی الاول کے تین روز ۳۱ ، ۴۱ و ۵۱ ، جمادی الثانی کے تین روز ۱، ۲ و ۳ ”ایام فاطمیہ“ سے مخصوص ہیں لیکن ان دونوں تاریخوں کے درمیان عقد اور شادی (رخصتی) کی رسومات کو (شرعی موازین کی رعایت کرتے ہوئے) انجام دینے میں کوئی حرج نہیں ہے ۔
سیاہ کپڑے پہننا اور حضرت فاطمہ زہرا (سلام اللہ علیہا) کے لئے عزاداری قائم کرنا
سوال: اتحاد اور سیاہ لباس کی کراہت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا حضرت زہرا (علیہا السلام) کی شہادت کے ایام میں سیاہ لباس پہننا جائز ہے ؟
بعض لوگوں کی مخالفت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا ایام فاطمیہ میں عزاداری کی رسومات کو انجام دینا جائز ہے ؟
کیا حضرت زہرا (علیہا السلام) کے گھر کو آگ لگائی گئی تھی ؟ یا بعض لوگوں کے بقول آپ کی شہادت ، افسانہ ہے ؟
جواب: ۱۔ اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ معصومین ((علیہم السلام) کی شہادت کے ایام میں سیاہ لباس پہننا ایک طرح سے شعائر الہی کی تعظیم شمار ہوتا ہے ،لہذا مکروہ نہیں ہے ۔
۲۔ اگر ان رسومات کو اس طرح انجام دیا جائے کہ مسلمانوں کی صفوں میں تفرقہ نہ ہو تو کسی کو بھی ان سے منع نہیں کرنا چاہئے اور جو لوگ ان رسومات کو قائم کرنے سے منع کرتے ہیں ان کا خیال یہ ہے کہ بعض عزادار ، اہل سنت کے خلاف بہت ہی تند نعرے لگاتے ہیں جو موجودہ حالات میں تفرقہ اور اختلاف کا سبب بن جاتے ہیں ۔
۳۔ حضرت فاطمہ زہرا (علیہا السلام) فطری موت سے اس دنیا سے نہیں گئیں ۔ اس بات کی دلیلوں کو ہم نے کتاب ”خانہ وحی پر آگ“ میں اہل سنت کی کتابوں سے بیان کی ہیں ۔
حضرت زہرا (سلام اللہ علیہا) کیلئے سیدة النساءالعالمین کی تعبیر
سوال: ہم لوگ حضرت فاطمہ زہرا (علیہا السلام) کو سیدة النساءالعالمین کیوں کہتے ہیں ؟ کیونکہ قرآن کریم میں آپ کا کوئی نام بیان نہیں ہوا ہے ، جبکہ قرآن کریم میں حضرت مریم کو اسی عنوان سے یاد کیا گیا ہے اور ہم ان کو انہی کے زمانہ سے مخصوص سمجھتے ہیں ؟
جواب: یہ تعبیر بعض روایات میں بیان ہوئی ہے اور حقیقت میں سورہ ہل اتی اور سورہ کوثر آپ ہی کی شان میں نازل ہوئی ہے ،اسی طرح آیہ تطہیر اور آیہ مباہلہ بھی آپ ہی کی شان میں نازل ہوئی ہے ۔
حوالہ جات: