طنز یہ پروگراموں میں جھوٹ بولنا

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 

طنز یہ پروگراموں میں جھوٹ بولنا

سوال: الف) اس جھوٹ کا کیا حکم ہےجو طنز ومزاح کے پروگراموں میں سے بولا جاتا ہے ؟
ب) طنز ومزاح کے تفریحی پروگراموں میں دوسروں کی توہین کرنے یا مذاق اُڑانے کا کیا حکم ہے؟
ج) وہ لطیفے جو ایران کے بہت علاقوں کے رہنے والوں کے سلسلے میں بنائے گئے ہیں، کس صورت میں جائز اور کس صورت میں حرام ہیں؟د) اگر معاشرے میں طنز اس قدر رائج ہوجائے کہ اب وہ کسی کی توہین یا ہتک حرمت کا باعث نہ رہا ہو، یا کچھ ایسے حالیہ اور مقالیہ قرائن موجود ہوں کہ جن سے پتہ چلتا ہو کہ یہ دوسروں کی اذیت کا سبب نہیں ہے تو اس صورت میں اس کا کیا حکم ہے؟
جواب دیدیا گیا: جواب: الف :اگر اس کے جدّی اور واقعی نہ ہونے پر قرینہ پایا جاتا ہو تو کوئی اشکال نہیں ہے
۔جواب:ب : اگر واقعاً توہین ہو تو جائز نہیں ہے
۔جواب:ج: اگر ان علاقوں کے ساکنان کی توہین کا باعث ہو تو جائز نہیں ہے
۔جواب:د: اس فرض کی بنیاد پر اشکال نہیں ہے ۔
CommentList
Tags
*متن
*حفاظتی کوڈ غلط ہے. http://makarem.ir
قارئین کی تعداد : 4945